سرفراز احمد کیلئے کپتانی سے بڑی خوشخبری

کراچی : قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بڑی خوشی مل گئی، وکٹ کیپر بیٹسمین بیٹے کے باپ بن گئے۔
قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بڑی خوشخبری مل گئی، وکٹ کیپر بیٹسمین بیٹے کے باپ بن گئے، ان کی اہلیہ نے مقامی اسپتال میں بچے کو جنم دیا۔
کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں ناقص پرفارمنس کے بعد مصباح الحق اور اظہر علی کو کو ہٹا کر قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان کی باتیں گردش کررہی ہیں، جس کیلئے ماہرین سرفراز احمد کو ممکنہ قائد کے روپ میں دیکھ رہے ہیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے بھی تینوں فارمیٹس کیلئے ایک کپتان کی حمایت کی ہے۔ سماء