وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، 13 اگست کی رات تک مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں 13 اگست کی رات تک مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق اور قانون شکنی کی صورت میں طاقت کے استعمال کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سماء کو موصول ہوگئی، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان آزادی مارچ کرنے پر بضد ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر کارکن پُرامن رہے تو کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، قانون شکنی کی صورت میں طاقت استعمال کرنے اور تحریک انصاف کو ڈی چوک کے علاوہ کوئی اور جگہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران اتفاق کیا گیا کہ 13 اگست کی رات تک مذاکرات جاری رکھے جائیں جبکہ طاہر القادری کے بیانات پر قانونی ماہرین سے بھی رائے طلب کرلی گئی ہے، اشتعال انگیز بیانات کی روشنی میں قانونی کارروائی کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ سماء

eid

جاری

moon

sharapova

mirza

Tabool ads will show in this div