قومی اسمبلی: فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، اسرائیلی جارحیت کیخلاف قرار داد منظور

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : قومی اسمبلی نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف قرار داد مذمت متفقہ طور پر منظور کرلی، قرار داد میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اسرائیلی مظالم فوری رکوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی بربریت کیخلاف قرارداد مذمت مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایوان میں پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، قرار داد میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلاکر اسرائیلی مظالم رکوائے جائیں، عالمی برادری سے بھی اسرائیلی بربریت کیخلاف کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہمارے فلسطینی بھائی اسرائیل کے بدترین ظلم کا شکار ہیں، پورے ماہ رمضان میں معصوم اور نہتے فلسطنیوں کا قتل عام جاری رہا، فلسطینیوں کے قتل عام پر عالمی برداری کی خاموشی افسوسناک ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت پاکستان فلسطینیوں کو بچانے کیلئے او آئی سی کا اجلاس بلائے اور اسلام آباد پر چڑھائی کے شوقین فلسطین کے حق میں اپنی طاقت استعمال کریں، پاکستان ایک بڑا اسلامی ملک ہے، اسے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ مسلم امہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم پر فوری اپنا کردار ادا کرے، قرارداد کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ سماء

myanmar

colonel

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div