جرمن ریلوے کمپنی ڈوئچے بان کا سربراہ مستعفیٰ
برلن : معروف جرمن ریلوے کمپنی ڈوئچے بان کے سربراہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جرمنی کی سب سے بڑی ریلوے کمپنی ڈوئچے بان کے سربراہ روڈیگر گروبے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
یہ بات جرمن نیوز ایجنسی نے دارالحکومت برلن میں ڈوئچے بان کے سپروائزری بورڈ کے اندرونی حلقوں سے ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں بتائی ہے۔
اس سے قبل جرمن جریدے ڈیئر شپیگل نے بھی اپنی آن لائن اشاعت میں بتایا تھا کہ روڈیگر گر وبے نے اپنی ذمے داریوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سماء