پشاور میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

1041489-QuettaFCblastFebruaryAFP-1454765498-171-640x480 [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/PSH-BLAST-STILL-31-01.mp4"][/video] پشاور : ناگمان چوک کے قریب ایف سی قافلے پر بم حملے میں پانچ اہل کاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ناگمان چوک کے قریب ایف سی کا قافلہ معمول کے گشت پر روانہ تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے سے پانچ ایف سی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ PSH BLAST STILL 31-01 دھماکے کے بعد سیکیورٹی ادارے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جب کہ زخمی اہلکاروں اور دیگر افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا ایف سی کے قافلے کے قریب کیا گیا، دہشت گردوں کا ہدف ایف سی کی گاڑیاں تھی۔  

PSH BLAST STILL 31-0101

دھماکے سے ایف سی کی گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا، جب کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے کیا گیا۔ سماء

 

KPK

security forces

FC Convoy

Tabool ads will show in this div