اوبر؛کریم اوراے ون غیرقانونی قرار؛نوٹیفکیشن جاری

careem

لاہور: پنجاب حکومت نے اوبر، کریم اور اے ون ٹیکسی سروس کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے  کارروائی  کا حکم دے دیا۔

پنجاب حکومت نے  اینڈرائیڈ موبائل ایپ کے ذریعے سروس فراہم کرنے والی ٹیکسی کمپنیوں اوبر، کریم اور اے ون کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان سے متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

indexs

پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اوبر، کریم اوراے ون ٹیکسی سروس غیر قانونی طور پرنجی کاریں استعمال کرتے ہوئے خدمات دے رہی ہیں ، جس کےباعث صوبائی حکومت کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ یہ نجی کاریں بغیر کسی فٹنس سرٹیفکیٹ کےبطور ٹیکسی استعمال کی جاتی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان کاروں کو بطور ٹیکسی چلانے والے ڈرائیورز کی شناخت متعلقہ حکام سے نہیں کرائی جاتی ہے۔ اس لیے ان تینوں ٹیکسی سروسز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

uber

واضح رہے کہ یہ تینوں ٹیکسی سروسز دنیا بھرمیں خدمات فراہم کرتی ہیں۔ مگران سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارفین کا اینڈرائڈ موبائل یوزر ہونا ضروری ہوتا ہے جس میں ایپ انسٹال کرنے کے بعد آن لائن یہ ٹیکسی سروس بک کرائی جاتی ہے۔ سماء

illegal

careem

mobile-application taxi service

Punjab Transport Authority

Uber and A-One taxi services

Tabool ads will show in this div