نظربندی کا حکم نئی دلی اور واشنگٹن سے آیا ہے، حافظ سعید

Hafiz Saeed Talk Lhr 30-01

لاہور: جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعيد نے کہا ہے کہ میری نظر بندی کے احکامات نئی دلی اور واشنگٹن سے آئے ہیں اور یہ کشمیر کی جدوجہد سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

لاہور میں جماعت الدعوۃ کے مرکز کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ محمد سعيد نے کہا کہ آزادی کشمیر کی تحریک جاری رہے گی اور مزید جان پکڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی اور ہماری جدوجہد ایک ہے، نریندر مودی کی جان ایسے نہیں چھوٹے گی۔

جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نظر بند

حافظ سعید نے کہا وزیر داخلہ ہمارے خلاف پاکستان میں ایک مقدمہ دکھا دیں، پاکستان کی آزادی اور سالمیت قائم رکھنا چاہتے ہیں اور ملک کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ وازرت داخلہ کی جانب سے جاری احکامات کے بعد جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعيد کو انکے گھر جوہر ٹاون میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ سماء

HAFIZ SAEED

Narendar Modi

House Arrest

Kashmir struggle

Tabool ads will show in this div