سوشل میڈیا پر ویڈیو، فیصل واؤڈا کو تنقید کا سامنا

faisal-vawda

کراچی : فیصل واؤڈا ایک بار پھر خبروں میں آگئے، اس بار بھی اس کی وجہ ایک تنازع ہی بنا، سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں پی ٹی آئی لیڈر موٹر سائیکل پر سوار ہیں ان کے ساتھ نجی محافظ اور پولیس کی نفری بھی موجود ہے جس پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں پی ٹی آئی کراچی کے لیڈر فیصل واؤڈا موٹر سائیکل پر سوار ہیں، ان کے ارد گرد نجی محافظ اور پولیس اہلکار موجود ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیئرمین پی ٹٰی آئی عمران خان سے لوگ سوال کررہے ہیں کہ وہ کس طرح وی وی آئی پی کلچر کیخلاف لڑیں گی جب ان کی اپنی پارٹی کے رہنماء اس کلچر کا حصہ ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں فیصل واؤڈا نے اپنے عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں اسپورٹ کاروں اور موٹر سائیکلوں کا شوقین ہوں، آخر میں بھی انسان ہوں، میرا بھی باہر جا کر اچھے موسم سے لطف اندوز ہونے کا دل چاہتا ہے۔

سیکیورٹی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان پر حال ہی میں ایک حملہ ہوا تھا، وہ اور عمران اسماعیل دہلی کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کا نشانہ بننے سے بال بال بچے تھے۔ سماء

IMRAN KHAN

police mobile

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div