ن لیگی رہنما کپتان پر برس پڑے

Jan 30, 2017

Daniyal-Aziz-and-Musadik-Malik-press-conference-in-Islamabad-1 اسلام آباد: ن لیگی رہنماوں کا کہنا ہے کہ جو کرپٹ ہوتے ہیں وہ نوکروں کے نام پر کاروبار کرتے ہیں، پانامہ کیس کے معاملے میں منی ٹریل کی تمام تفصیلات دے چکے ہیں۔

حکمران جماعت کے رہنما دانیال عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے چئیرمین تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ہماری تین نسلوں کا ٹرائل ہوگا تو آپ کی بھی دو نسلوں کا ٹرائل ہوگا، یہ ایسے قتل کامقدمہ ہے جس میں نہ لاش ہےاورنہ مقتول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثبوتوں کی بنیاد پر ہم یہ کیس جیت چکے ہیں، تین نسلوں کی دولت کی تفصیلات،ٹیکسزکی تفصیلات جمع کرادی گئی ہیں۔ منی ٹریل کی تمام تفصیلات بھی دے دی گئی ہیں۔

اس موقع پر دانیال عزیز بھی خوب گرجے برسے اور کہا کہ عمران خان کی اپنی کنفیڈنشنل اسٹیٹمنٹ موجود ہے، عمران خان اتنے شاطر ہیں کہ اپنی آف شور کمپنی کو چھپایا۔ جو کرپٹ ہوتے ہیں وہ نوکروں کے نام پر کاروبار کرتے ہیں۔ جہانگیرترین نے خود مانا کہ میں نے چوری کی اور پیسہ جمع کرایا۔ سماء

IMRAN KHAN

SC

PML N

PM Nawaz Sharif

pm nawaz

Panama

musadiq malik

panama case