مسجد پر حملہ مسلمانوں کیخلاف دہشت گردی ہے، کینیڈین وزیراعظم

[caption id="attachment_669147" align="alignnone" width="1200"]TRUDEAU ED BOARD VISIT JUNE 25  -  Liberal leader Justin Trudeau visited the Toronto Star to speak with the editorial board, June 25, 2015.  Bernard Weil/Toronto Star TRUDEAU ED BOARD VISIT JUNE 25 - Liberal leader Justin Trudeau visited the Toronto Star to speak with the editorial board, June 25, 2015. Bernard Weil/Toronto Star[/caption]

5a

اوٹاوا : کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسجد پر حملے کو مسلمانوں کیخلاف دہشت گردی قرار دے دیا، کہتے ہیں ہمارے ملک میں اس طرح کے بے حس اعمال کی کوئی جگہ نہیں۔ کیوبک کی مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کیوبک کی مسجد میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہاں 40 کے قریب افراد نماز کیلئے موجود تھے، مسلح افراد کے حملے میں 6 نماری شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کیخلاف دہشت گرد حملہ قرار دیا، وہ کہتے ہیں کہ کینیڈا کے مسلمان ہمارے معاشرے کا ایک اہم جزو ہیں، ہمارے ملک، شہروں اور کمیونٹیوں میں اس طرح کی بے حس کارروائیوں کی کوئی جگہ نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد پر حملے کے شبہہ میں 2 مشتنہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں مسجد پر حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ٹروڈو نے کہا کہ ان کا ملک مسلمان مہاجرین کو پناہ دے گا۔ اے پی پی

KILLING

Masjid Attack

Justine Trudeau

Terroristm Against Muslims

Tabool ads will show in this div