خیرپورکےاسکول میں فائرنگ،تین بچےزخمی

خیرپور : شہرکے اسکول میں گیٹ پر فائرنگ سے تین طلباء زخمی ہوگئے۔ پوليس نے فائرنگ کے واقعہ کو دشمني کا شاخسانہ قرار ديا ہے۔
سماء کےمطابق خیرپور میں اسکول گیٹ پر فائرنگ کی گئی ۔ اس واقعے میں تین طلباء زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے پروفیسر ولی داد محفوظ رہے تاہم ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔
پولیس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔پولیسکا کہناتھاکہ ولی داد نے ایک سال پہلے پسند کی دوسری شادی کی تھی۔ ولی داد کی اہلیہ نائلہ کی کورٹ میرج سے اس کے اہل خانہ ناراض تھے جنھوں نے مبینہ طورپریہ فائرنگ کروائی۔ سماء