تین بچوں کی ماں کو زندہ جلادیا گیا
مانسہرہ : مانسہرہ ميں 3 بچوں کی ماں کو باندھ کر زندہ جلاديا گيا، پوليس کا کہنا ہے کہ معاملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے چٹہ بٹہ میں ملزمان نے خاتون کو باندھ کر جلا کر مار ڈالا، مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی، شوہر قتل کے الزام میں پہلے ہی حوالات میں بند ہے۔
پولیس کہتی ہے کہ معاملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتولہ کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ سماء