صدر، وزیراعظم ملاقات، دہشت گردی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد : صدر ممنون حسین سے وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات کی جس میں دہشت گردی، انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ بات چیت کے دوران معاشی ترقی سمیت دیگر قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایوان صدر اسلام آباد میں صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی، اس موقع پر دہشتگردی، انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، سربراہان مملکت نے قومی معاملات میں بہتری پر اطمینان اور ساتھ ہی دہشتگردی کا خاتمہ کرکے معیشت مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
صدر ممنون حسین کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل ہی اچھی حکومت کا طرہٴ امتیاز ہے، معیشت کے استحکام کیلئے پالیسیاں درست سمت میں ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم اور صحت کی سہولتیں بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ سماء