وزیراعظم کی زیر صدارت اپوزیشن و اتحادی جماعتوں کا اجلاس، نظام مضبوط بنانے پر اتفاق

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے آزادی و لانگ مارچ سے متعلق اپوزیشن و  اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی، اسلام آباد میں  اہم اجلاس ہوا، جس میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کو بالادست اور نظام کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی رابطوں کا آغاز کردیا، اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ اہم اجلاس ہوا، جس میں خورشید شاہ، مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی اور آفتاب احمد خان شیر پاؤ شریک ہوئے،  پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ، پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشاورتی اجلاس میں شریک رہنماؤں نے  جمہوریت و  پارلیمنٹ کو بالادست رکھنے اور  حکومت و  اپوزیشن کے ملکر نظام کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم اور دیگر قائدین  نے تمام مسائل کو اتفاق رائےسےحل اور کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہ کرنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا، جمہوریت مضبوط بنانے کیلئے تمام جماعتوں کے اکٹھے ہونے کا بھی اعلان کیا۔ سماء

eid

surgery

sharapova

fbi

canadian

telephones

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div