گواجرانوالہ : گوجرانوالہ میں گھر کی کچی چھت گرنے سے والد اور چار بچے جاں بحق ہوگئے۔
گوجرانوالہ میں سائبان بننے والی چھت نے قیامت برپا کردی۔ امدادی ٹیموں کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے مکان میں موجود والد اپنے چار بچوں سمیت ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ بدقسمت خاندان ایک مرلے کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔
چھت گرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، ریسکیو ٹیموں کے مطابق ملبے تمام لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، جب کہ خاتون کو بھی زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا ہے۔ لاشوں اور زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق بچوں کی شناخت احمد ، سحر ، فہد اور اجمیر کے ناموں سے ہوئی ہیں، جن کی عمریں تین سے گیارہ سال کے درمیان ہیں۔ سماء