کراچی میں قبضہ مافیا نے اسکول کی عمارت ڈھادی

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں قبضہ مافيا نے گرمی کی چھٹيوں کے دوران اسکول کی عمارت ڈھادی، تعطیلات ختم ہونے پر اساتذہ اور بچے پہنچے تو عمارت کا ملبہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

آصف گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول شاہ فيصل کالونی کے اساتذہ گرمی کی چھٹيوں کے بعد جب واپس آئے تو اسکول ہی غائب تھا، بس کچھ ملبہ پڑا تھا جسے دیکھ کر سب حیران پریشان رہ گئے۔

آصف گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کے آدھے حصے پر پہلے بھی قبضہ کر لیا گیا تھا جس کی خبر سماء نے نشر کی مگر بات حکام کے نوٹس سے آگے نہيں بڑھ سکی، نوبت يہاں تک پہنچ گئی کہ قبضہ مافيا نے اسکول کی عمارت ہی مليا ميٹ کردی، اساتذہ ہی نہيں والدين بھی پريشان ہيں۔

پولیس نے قبضہ مافیا کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا، تاہم بچے اب کہاں پڑھیں گے، اس سوال کا جواب کسی نے نہيں ديا۔ سماء

burger

Sonam Kapoor

اسکول

Tabool ads will show in this div