سندھ کاووٹ بینک ہمیشہ ایک رہے گا

Jan 29, 2017

Farooq 1800 Sot 21-01

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پی ایس پی کے جلسہ کو جلسی قرار دے دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج جلسہ نہیں جلسی ہوئی ہے، تنگ سڑکوں پرجلسہ کرکے بڑھاچڑھا کر ديکھاتے ہيں، ہم نے سندھ کے شہروں میں مظلوموں کے حق میں آوازاٹھائی،سندھ کے شہروں کاووٹ بینک کبھی تقسیم نہیں ہوگا،سندھ کاووٹ بینک ہمیشہ ایک رہے گا،عوام ایم کیو ایم کا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہونے دے گی۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی اورحیدرآباد کی آبادی پھر کم دکھانے کی تیاری ہورہی ہے، وٹہ سسٹم اوراس کی باقیات کوختم ہوناچاہیے،صوبائی حکومت مردم شماری پردھاندلی کررہی ہے،1998 میں کراچی کی آبادی کوکم کرکےدکھایاگیا،سندھ کےوڈیروں کولگام دی جائے۔،

ان کا کہنا تھا کہ خواتين معاشرے کے ليے بڑي خدمت کررہی ہيں، دہشت گردي کو مسترد کرنے کیلئے يہاں لوگوں کوجمع کيا، کوئی بھی مذہب کسی انسان کے قتل کا درس نہیں دیتا، کسی کو اختیار نہیں کہ کسی کو کافرہونے کااختیار دے۔

ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم کی نگاہ ابھی تک کراچی میٕں نہیں پڑی،اگلے سال کراچی میں پانی پرفسادات ہوسکتےہیں،ڈھائی کروڑکےشہرمیںٕ کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں ہے،پانی کےفسادات لسانی میٕں بدل گئےتوگڑبڑھ ہوجائےگی۔ سماء

FAROOQ SATTAR

MQM Pakistan

mqm London

Tabool ads will show in this div