سیاحوں کی موج مستیاں
مری : برفباری نے ہزارہ ڈویژن کے حُسن کو نکھار دیا ہے، برفباری کا سلسلہ رک جانے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد رخ کر رہی ہے نتھیا گلی کا۔
نتھیا گلی میں سیاحوں کی موج مستیاں جاری ہیں بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اسنو مین بنایا اور خوب ہلہ گلہ کیا۔
دوستوں نے بھی پکنگ کا پروگرام بنایا کسی نے کھانے بنائے تو کوئی سڑک پر ناچتا رہا۔سیاحوں کا کہنا تھا کہ برف سے خوب لطف لیا سردی زیادہ ہے لیکن مزہ آرہا ہے۔
کسی نے کی برف میں گھڑسواری توکچھ نے گیت سہانے گائے، موج مستی نان اسٹاپ رہی منچلوں کے بھنگڑوں نے بھی خوب رنگ جمایا۔ سماء