بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا

Jan 29, 2017

3

راولپنڈی : ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیموں کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارو برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان میں کابان کے علاقے پیشی میں کارروائی کی، کالعدم تنظیم بی ایل کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

3b

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق قبضے میں لئے گئے اسلحہ میں 20 راکٹ، 14 فیوز، 70 آر پی جی گولے، میزائل لانچر، 12 راکٹ فیوز، مارٹر بم، 5 بنڈل ڈیونیٹنگ کارڈ، مختلف ساخت کے ہزاروں راؤنڈز اور دیگر تخریبی مواد شامل ہیں۔

3a

ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی کی نگرانی آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم خود کررہے تھے۔ سماء

 

BLA

Forces Operation

Kaban

Tabool ads will show in this div