ایم کیوایم بانی کی کراچی سے سیاست ختم ہوچکی ہے

ANIS QAIMKHANI SOT 28-01 کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائمخانی نے کہا ہے کہ ثابت کردیا عوام مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہیں۔ کراچی میں جلسے کے موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائمخانی کا کہنا تھا کہ 10 ماہ کی پارٹی کراچی میں جلسےمیں تبدیل ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی اب مصطفیٰ کمال کاہے،کراچی اورحیدرآبادہماری پکارپرجاگ گیاہے،آج ایم کیوایم بانی کی کراچی سےسیاست ختم ہوچکی ہے۔

انیس قائمخانی نے کہا کہ میرے شہرکراچی کو کچراکنڈی بنادیا گیا،کراچی کےعوام کامقدمہ مصطفیٰ کمال لڑیں گے۔

جلسے سے خطاب میں ڈاکٹرصغیراحمد نے کہا کہ ملک بھرمیں بڑےجلسےکرکےدکھائیں گے، آج کراچی کی عوام نےآپ کےمینڈیٹ کومستردکردیا۔

ڈاکٹرصغیراحمد کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام مصطفیٰ کمال کےساتھ ہے،ملک بھرمیں بڑےجلسےکرکےدکھائیں گے،عوام نےہمارےحقوق پرڈاکہ ڈالنےوالوں کومستردکردیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کےعوام مصطفیٰ کمال کےساتھ ہے،ثابت کردیامسائل کاحل مصطفیٰ کمال کےپاس ہے۔ سماء

Anees Qaim Khani

MUSTAFA KAMAL

PSP

pak sar zameen party

Pak Sar Zameen

KU Point

Tabool ads will show in this div