جامعہ کراچی کے پوائنٹ کا سیاسی جلسے میں استعمال

C3V8iBcWQAAZgZ_

کراچی: کمال کے جلسے میں تو کمال ہی ہوگیا،وطن پرستوں کو لانے کے لیے سرکاری وسائل خوب استعمال ہوئے، جامعہ کراچی کی بسیں کارکنان کوجلسے میں لانے کے لیے استعمال کی جاتی رہیں ۔

پاک سرزمین پارٹی کے جلسہ میں کراچی یونیورسٹی کی گاڑیاں آگئی ، جامعہ کراچی کی بس پاک سرزمین پارٹی کی جلسہ گاہ میں موجود ہے، جامعہ کراچی کی بسوں کا پی ایس پی جلسہ گاہ میں استعمال کیا گیا، سماء بکنگ کی دستاویز بھی سامنے لے آیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جامعہ کراچی کی بس لیب اسسٹنٹ فرحان خان نے بک کروائی تھی۔

تعلیمی ادارے کی بس کا سیاسی جماعت کے جلسے میں کیا کام ہے؟ کیا جامعہ کی بس کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہورہا ہے؟ سیاسی مقصد کیلیے جامعہ کی بس کے استعمال نے کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔

جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹرمعظم اس واقع سے لاعلم تھے ان کا کہنا تھا کہ جامعہ کي بس سياسي مقاصد کے ليے استعمال نہيں کي جاسکتي، انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ انچارج سے پوچھوں گا يہ کيوں ہوا ، رجسٹرار نے معاملے کو غیرقانونی قرار دے دیا۔ سماء

MUSTAFA KAMAL

PSP

pak sar zameen party

Pak Sar Zameen

KU Point

Tabool ads will show in this div