امریکاکےمنہ پرطمانچہ،کینیڈاکاپناہ گزینوں کوپناہ دینےکااعلان

Jan 29, 2017
Canadian Prime Minister Justin Trudeau greets a family of refugees from Syria as they arrive at Pearson International airport, in Toronto, on Friday, Dec. 11, 2015. THE CANADIAN PRESS/Nathan Denette
Canadian Prime Minister Justin Trudeau greets a family of refugees from Syria as they arrive at Pearson International airport, in Toronto, on Friday, Dec. 11, 2015. THE CANADIAN PRESS/Nathan Denette
Canadian Prime Minister Justin Trudeau greets a family of refugees from Syria as they arrive at Pearson International airport, in Toronto, on Friday, Dec. 11, 2015. THE CANADIAN PRESS/Nathan Denette ٹورنٹو : امریکا میں پابندی کے بعد کینیڈا نے پناہ گزینوں کا خیر مقدم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایسے پناہ گزینوں کے استقبال کے لئے تیار ہے جو دہشت گردی، جنگ یا کسی پرتشدد ظلم و زیادتی کا شکار ہیں۔   airport-welcome ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹروڈ نے ٹویٹ کیا کہ اگر آپ کسی ظلم و ستم کا شکار ہیں یا دہشت گردی اور جنگ کی وجہ سے اپنے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، تو کینیڈا آپ کے مذہب کی تفریق کئے بغیر آپ کو خوش آمدید کہے گا۔   انہوں نے کہا کہ ثقافتی تنوع ہماری طاقت ہے، کینیڈین وزیراعظم کو پہلے ہی اپنی ہر دلعزیز شخصیت کے باعث عوام میں خاصے مقبول ہیں، اپنے اس بیان کے بعد ٹوئٹر پر ان کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کے پیغامات کا تاندھ بند گیا۔     سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد نے کینیڈین وزیراعظم کے اس احسان سلوک کو امریکا کے منہ پر طمانچہ قرار دیا ہے۔ سماء

USA

Visa Policy

canadian Prime minister

Dual nationality