گوگل بھی ٹرمپ مخالف پالیسی پر میدان میں آگیا

Jan 29, 2017
maxresdefault لندن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے بعد گوگل نے عملہ واپس بلا لیا۔ gettyimages-462254888 ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا داخلے پر پابندی کے بعد اپنے اس تمام عملے کو واپس بلا لیا ہے جو بیرون ملک سفر پر ہیں۔ Iranian-immigration-usa-810x538 برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے تحت ایران اور عراق سمیت چھ ممالک کے باشندوں کو اگلے تین ماہ تک ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ trump3.jpg.size.custom.crop.1086x731 گوگل نے بتایا ہے کہ اسے ایسے کسی بھی حکم یا اقدام پر تشویش ہے جس کی وجہ سے باصلاحیت افراد امریکا نہ آسکیں۔ان نئی پابندیوں سے وہ ٹیکنالوجی کمپنیاں بہت متاثر ہوں گی، جو خصوصی ایچ ون - بی ویزے پر بیرون ملک سے ہنرمند افراد کو بلاتی ہیں۔

trump-chrome فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ایک طویل پیغام میں لکھا ہے کہ وہ صدر کے اس حکم نامے پر کافی پریشان ہیں کیونکہ وہ بھی کئی دوسرے امریکیوں کی طرح پناہ گزینوں ہی کی اولاد ہیں۔ سماء

USA