ملک کے سیاسی یتیم اب سہارے ڈھونڈ رہے ہیں،عابد شیر علی
اسٹاف رپورٹ
ملتان : ملتان میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کنٹینر میں بیٹھ کر ڈیل کرتے وقت کسی کو مارچ یاد نہیں آیا، سیاسی یتیم اب سہارے ڈھونڈ رہے ہیں۔
عابد شیر علی نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو تباہی سے بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں، مخالفین پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کنٹینر میں بیٹھ کر ڈیل کرتے وقت کسی کو مارچ یاد نہیں آیا، سیاسی یتیموں کو مسترد کرنے پر گجرات کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ، سیاسی یتیم اب سہارے ڈھونڈ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے مدت پوری کی تو کسی اور کی باری نہیں آئے گی، نواز شریف پاکستان کی خوشحالی کیلئے سب کچھ قربان کردیں گے، مگر کچھ قوتیں انتشار پھیلا کر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔ سماء