خیبر ایجنسی کی اسٹیل فیکٹری میں دھماکا، متعدد زخمی
لنڈی کوتل : خیبر ایجنسی کے علاقے شاکس میں اسٹیل فیکٹری میں دھماکے سے متعدد مزدور زخمی ہوگئے۔
خاصہ دار فورسز کے ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے شاکس میں قائم اسٹیل فیکٹری میں علی الصبح دھماکے سے متعدد مزدور زخمی ہوگئے۔ خاصہ دار فورسز کے مطابق زخمی مزدوروں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خاصہ دار فورسز کے ذرائع کے مطابق فی الحال دھماکا کس نوعیت کا ہے، اس کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ سماء