کرکٹ میچ نے گھراجاڑدیا؛،ماں اوردو بیٹے جاں بحق

HDL 0900 29-01

نوشہرہ: ڈاگ بسود کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دوسگے بھائی اورماں شامل ہیں ۔ نوشہرہ پویس کےمطابق یونین کونسل ڈاگ بسود میں کرکٹ میچ کے دوران بچے آپس میں الجھ پڑے ۔ بچوں کے جھگڑے میں ان کے بڑے بھی کود گئےاورایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ سے ماں سمیت دوبیٹے فیاض خان اور اظہار اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرے فریق کے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سماء

CRICKET MATCH

Noshehra

Tabool ads will show in this div