ٹرمپ احکامات پر مسلم ممالک کے شہری گرفتار،امریکی ایئرپورٹ پر احتجاج

US-POLITICS-DIPLOMACY-AIRPORTS

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے بعد امریکی ہوائی اڈوں پر سات مسلم ممالک کے شہریوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی۔ نیویارک ایئرپورٹ پر دو عراقی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کے حکم نامے کے بعد دوعراقی شہریوں کو جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر گرفتار جبکہ متعدد کو قاہرہ کے ہوائی اڈے پرروک لیا گیا۔

مسلمانوں کوامریکا میں داخلے سے روکنے کیلئے ایگزیکٹو آرڈرجاری

امریکی انتظامیہ کے اقدامات کے خلاف نیویارک میں مظاہرہ کیا گیا جس میں ٹرمپ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کے بعد اپنے اس تمام عملے کو واپس بلا لیا ہے جو بیرون ملک سفر پر ہیں۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ وہ صدر کے اس حکم نامے پر کافی 'پریشان' ہیں کیونکہ وہ بھی کئی دوسرے امریکیوں کی طرح پناہ گزینوں ہی کی اولاد ہیں۔

article-doc-l60pt-278uORfGqw897d0946c1a8c61700-960_634x421

اُدھر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے جس میں امریکی فوج کو داعش کو شکست دینے کیلئے تیس دن میں پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر کا روسی اور فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دہشت گردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ سماء

US president

russian president

executive order

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div