خورشید شاہ کا اسپیکر، شاہ محمود قریشی سے رابطہ
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ گھوڑے سے گر کر زخمی ہوگئے مگر گھر بیٹھے فون پر رابطے اور قومی اسمبلی میں کشیدگی کے خاتمے کی کوشش کرتے رہے۔
قومی اسمبلی میں ہنگامہ دو روز بعد بھی معاملہ ٹھنڈا نہ ہوسکا، شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کیا وزراء کے بیانات پر اظہار برہمی جبکہ انہوں نے کہا کہ حکومت معاملات سلجھانا نہیں چاہتی، پی ٹی آئی رہنما کی شکایتیوں پر دونوں رہنماؤں کا مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق ہوا ۔
بعد ازاں خورشید شاہ نے اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں اپوزیشن کے تحفظات سے آگاہ کیا، شاہ صاحب نے مشورہ دیا کہ وزراء کو بیان بازی سے روکیں اور شاہ محمود قریشی کو فون کریں ۔ ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر سے پیر کے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی تو شاہ جی بولے ٹانگ میں فریکچر ہو گیا ہے شرکت مشکل ہوگی۔ سماء