شارع فیصل پر سفر کرنے والے خبردار ہوجائیں
کراچی : مرمتی کام ہورہا ہے شہری راستہ بدل لیں، شارع فیصل پر سفر کرنے والوں کو ڈی آئی جی ٹریفک نے ایڈوائزری جاری کردی۔
شارع فیصل پر سفر کرنے والوں کو ایڈوائزری جاری کردی گئی ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا ہے کہ میٹروپول سے آنے والے پی آئی ڈی سی کا راستہ اختیار کریں
ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ شارع فیصل پر ٹریفک جام کی وجہ کراچی واٹربورڈ کی کھدائی ہے، کراچی واٹربورڈ نے بغیر اطلاع کے میٹروپول پر کھدائی شروع کی۔ سماء