لاہور / کراچی : حکومت پاکستان کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی پاکستانی سینما مالکان نے بھی پھرتی دکھائی اور پاکستانی سینماؤں پر بھارتی فلموں کی نمائش کیلئے اقدامت تیز کردیئے۔
!!!پیر سے پاکستانی سینماوں کا پردہ اٹھ رہا ہے، جی ہاں وہی شاہکار جن کا تھا عوام کو عرصے سے انتظار ، اب چرچا ہوگا بھارتی نواز فلمنوں کا پاکستانی سینماؤں پر ، حکومت پاکستان کی ہری جھنڈی نظر آتے ہی سینما مالکان کی پھرتیاں بھی دیکھنے لائق تھیں۔ یہاں حکومت کی ہاں ہوئی اور وہاں تیاریاں شروع۔
پاکستانی نہتے عوام اور ایل او سی کی بگڑتی صورت حال پر بھارتی فلموں کی نمائش پر جو پابندی عائد کی گئی تھی، اسے حکومت نے ختم کردیا، پیر سے پاکستانی سینما پر بالی ووڈ فلموں کے لشکارے چلیں گے۔ بھارتی فلموں کی نمائش کیلئے ایس او پی تیار کرلیا گیا ہے۔
سماء کے مطابق بھارتی فلموں کی نمائش کیلئے وفاقی وزارت اطلاعات اور سنسر بورڈ سے این او سی حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ کراچي کے بمبينو سينما ميں پراني بھارتي فلموں کي نمائش شروع کردی گئی ہے۔ سماء