آصف زرداری کا عمران خان اور طاہر القادری کو ٹیلی فون، آزادی و انقلاب مارچ پر گفتگو

ویب ایڈیٹر

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان اور طاہر القادری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، آزادی مارچ اور انقلاب مارچ سے متعلق گفتگو کی۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

آصف زرداری کے ٹیلی فونک رابطوں کے دوران رہنماؤں میں آزادی اور انقلاب مارچ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق صدر نے کہا کہ ملک میں تناؤ کی صورتحال ہے، اس موقع پر جمہوریت کو بچانا ضروری ہے۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت بچانے کیلئے ہی انقلاب لارہے ہیں۔

واضح رہے کہ آصف زرداری نے گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی سربراہ کو ٹیلی فون کیا تھا۔ سماء

helps

western

فون،

عمران خان

Tabool ads will show in this div