فوج انقلاب میں غیر جانبدار رہے گی، چوہدری شجاعت
ویب ایڈیٹر
لاہور : مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو متحد کرنے کی کوشش کی، لیکن عمران خان کا ایجنڈا الگ ہے، فوج انقلاب میں غیر جانبدار رہے گی۔
لاہور میں سماء سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر میاں صاحب استعفیٰ دیں تو ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، فوج انقلاب میں غیر جانبدار رہے گی، آرٹیکل 245 کے تحت فوج دیکھے گی کہ کہیں ہمارے ساتھ زیادتی تو نہیں ہورہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا اپنا، ہمارا اپنا ایجنڈہ ہے، حکومت آزادی مارچ کے ساتھ کیا کری گی وہ انہی کو پتہ ہے۔ سماء