سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا کی حمایت میں مختلف شہروں میں مظاہرے

اسٹاف رپورٹر


ملتان: سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے لئے جہاں سندھ اسمبلی میں حمایت بڑھ رہی ہےوہیں کئی شہروں میں بھی ان کے حق میں مظاہرے کئے گئے۔


ملتان میں تاجر تنظیموں نے قذافی چوک پر ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کی حمایت میں مظاہرہ کیا ۔۔۔ مظاہرین کا کہنا تھا وہ کراچی میں ظلم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں ۔۔۔ انہوں نے ذوالفقارمرزا کی حمایت میں نعرے لگائے اور انہیں حمایت کا یقین دلایا۔


بدین میں ذوالفقارمرزا کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے ۔۔ پیپلز امن کمیٹی پر پابندی کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی اور سابق صوبائی وزیرداخلہ کی حمایت میں ریلی بھی نکالی گئی۔


گولارچی ، ماتلی ، ٹنڈو باگو ، ترائی ، سیرانی ، کھور واہ اور تلہار میں مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور ٹریفک روک دیا۔ سماء

میں

کی

سندھ

famine

وزیرداخلہ

european

threats

Tabool ads will show in this div