لاس اینجلس : معروف برطانوی ادارکار جان ہرٹ 77 برس کی عمر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، جان ہڑ نے ہیری پوٹر، ایلیفینٹ مین، امورٹلز، ہرکولیس، انڈیانہ جونز جیسی مشہور فلموں میں سپر ہٹ کردار نبھائے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ فلموں کی جان سمجھے جانے والے برطانوی اداکار جان ہرٹ 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، جان ہرٹ کئی عرصے سے کینسر سے جیے موذی مرض میں مبتلا تھے اور زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے۔

اپنی طویل علالت کے باعث جان ہرٹ نے کافی عرصے سے فلموں میں کام کرنے سے بھی معذرت کرلی تھی۔ جان ہرٹ نے بافتا، آسکر، گریمی ایوارڈ جیسے کئی بڑے اعزاز لازوال کرداری کے باعث اپنے نام کیے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جان برٹ سال 2015 سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، حال ہی میں بننے والی سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈین کی زندگی کو احاطہ کرتی فلم میں بھی جان ہرٹ نے جاندار اداکاری کی۔
امریکی فلموں کے ڈائریکٹر میل بروکس نے جان ہرٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینما کی جان تھے ۔2015 ءکے آخر میں جان ہرٹ نے خرابی صحت کے باعث فلموں سے دوری اختیار کر لی تھی۔
جان ہرٹ کے انتقال پر شوبز شخصیات نے نہایت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ خلا ہے جو مدتوں کوئی پورا نہیں کرسکے گا۔ سماء