مشہور بھارتی فلم ڈائریکٹر پر حملہ

sanjay-leela-bhansali-640x394 نئی دہلی : فلم پدماوتي کی شوٹنگ کے دوران ہندوستان کی انتہا پسند تنظیم کے کارکنان نے مشہور فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی پر حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملکہ پدماوتي پر مبنی اس فلم کی شوٹنگ کے لئے جے پور میں ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی سمیت پوری ٹیم موجود تھی ، فلم کی شوٹنگ کے دوران احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

sanjay-post-3

مظاہرین نے الزام لگایا کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم پدماوتی میں رانی پدماوتی کو غلط انداز میں پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم میں رانی پدماوتی اور علاالدین خلجی کے درمیان نامناسب سینز کو پیش کریں گے، یہ کردار دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ادا کرتے نظر آئیں گے۔

sanjay-post-1

خیال رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے حال ہی میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی حفاظت کے لیے ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا تھا۔ سماء

sanjay leela bhansali

Alauddin Khilji

Queen Padmini

Tabool ads will show in this div