شہر بڑی تباہی سے بچ گیا
کراچی : کراچی کو ایک اور بڑی تخریب کاری سے بچالیا گیا، رینجرز نے لياری ميں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد ميں اسلحہ اور گيس ماسک برآمد کرلئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں ایک فلیٹ سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی، جس میں ایس ایم جیز، ایل ایم جیز، پستول، ریپیٹرز، اور سیکڑوں گولیوں کے ساتھ ساتھ ٹیلی اسکوپ، گیس ماسک اور سائلنسرز بھی شامل ہیں۔
ترجمان رینجز کا کہنا ہے کہ کلاکوٹ میں فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اہلکار اندر داخل ہوئے، تلاشی کے دوران اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، یہ تمام اسلحہ عزیر بلوچ گروپ کا تھا، جو شہر ميں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی پھيلانے کیلئے جمع کيا گيا تھا۔ سماء