پارلیمنٹ میں پھڈا، تھپڑ کسے پڑا، رکنیت کس کی معطل ہوئی؟

Speaker Bethak 1800 Isb Pkg 27-01

اسلام آباد : تھپڑ بھی ہم کھائیں اور رکنیت بھی گنوائیں!، پارلیمنٹ میں پھڈے کا نزلہ اپوزیشن پر گرانے کیخلاف شاہ محمود قریشی ڈٹ گئے، فوٹیج سے پتہ چل گیا کہ شہریارآفریدی کو تھپڑ ن لیگی ایم این اے معین وٹو نے مارا، اسپیکر نے استعفے کی آفر کی تو مزید چھان بین کیلئے معاملہ پیر تک ٹل گیا۔

مقدس ایوان میں ہاتھ گریبان تک کیسے پہنچے،  اسپیکر ایاز صادق قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی معطل کر کے پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے، فوٹیج کا جائزہ لینے پر شہریار آفریدی کو تھپڑ مارنے والا لیگی ایم این اے معین وٹو نکلا۔

اپوزیشن نے ساری ذمہ داری اسپیکر پر ڈالی تو ایاز صادق نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔

شاہ محمود قریشی تو شہریار آفریدی کی رکنیت معطل کئے جانے پر خوب برہم ہوئے۔ بولے کہ حملہ ہم پر ہوا اور ممبر شپ بھی ہماری معطل کی جائے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ بالکل غیر مناسب ہوگا، اسپیکر صاحب اس معاملے کو سلجھانا چاہ رہے ہیں اور اگر انہوں نے رکنیت معطل کردی تو مسئلہ سلجھے گا نہیں مزید الجھے گا۔

پارلیمانی رہنماؤں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ زیادتی دونوں طرف سے کی گئی اس لئے معاملہ رفع دفع کیا جائے۔ ایوان کا تقدس پامال کرنے والوں کو سزا ملے گی یا مٹی پاؤ فارمولے سے کام چلایا جائے گا؟، فیصلے کیلئے پارلیمانی رہنما پیر کو دوبارہ بیٹھک لگائیں گے۔ سماء

AYAZ SADIQ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div