معروف اداکارہ جنگی جنون سے خوفزدہ

1c

لاس اینجلس : ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن نے کہا کہ انہیں جنگ پر مبنی فلمیں دیکھنا اچھا نہیں لگتا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے جنگ پر مبنی فلم یلو برڈز میں کام کیا ہے لیکن اگر ان سے ذاتی رائے لی جائے تو انہیں جنگ پر مبنی فلمیں دیکھنا بالکل پسند نہیں ہے، وہ ایسی فلموں کو انجوائے نہیں کر پاتی۔

1

جنیفر نے مزید کہا کہ انہیں رومانوی، ایکشن اور سبق آموز فلمیں دیکھنا اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور ایک فنکار میں ہر طرح کا کردار نبھانے کی صلاحیت موجود ہونی چاہئے، اس لئے انہوں نے فلم میں کام کی حامی بھری۔

1b

1a

فلم یلو برڈز کی دیگر کاسٹ میں جیک ہوسٹن، ایلڈن رین ریک اور ٹائی شیریڈن شامل ہیں، فلم کی ہدایات الیگزینڈر مور نے دی ہے، فلم کی سنیما گھروں میں نمائش جاری ہے۔ نیوز ڈیسک

Tabool ads will show in this div