ن لیگ کا ورکرزکنونشن بدنظمی کا شکار
ملتان : ن لیگ کا ورکرزکنونشن بدنظمی کا شکار ہوگیا، اسٹیج پر جانے کی اجازت نہ ملنے پر خواتین آپے سے باہر ہوگئیں، بالآخر تہمینہ دولتانہ کو جادو کی جپھی دینا پڑی۔
ملتان میں ن لیگی کنونشن کی تقریب بد نظمی کا شکار ہوگئی ملتانی لیگی خواتین کارکنان ہتھے سے اکھڑ گئیں کہتی ہیں اسٹیج پر کیوں نہیں جانے دیتے کھانا کھانے نہیں لیڈرز سےملنے آئی ہیں۔
مقامی لیڈروں سے بات نہ سنبھلی تو تہمینہ دولتانہ میدان میں آئیں، ناراض لیگیوں کو گلے لگایا پیار سے سمجھایا۔
ناراض خواتین کا غصہ ٹھنڈا ہوا تو ضبط کا بندھن بھی ٹوٹ گیا ،روتے دھوتے سارا قصہ ختم ہوا تو تالیاں بج اٹھیں۔ سماء
PUNJAB
PML N
general worker convention
party workers
tehmina doltana
تبولا
Tabool ads will show in this div