ايسے حالات ميں تو انقلاب آتے ہيں

Jan 26, 2017

China Cutting Jauher Khi Pkg 26-01 Arsalan

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/China-Cutting-Jauher-Khi-Pkg-26-01-Arsalan.mp4"][/video]

کراچي: شہر قائد ميں پلاٹوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ پر قبضے کيخلاف مقدمے کي سماعت ہوئي، عدالت نے استفسار کيا لوگ ووٹ ديتے وقت سوچتے کيوں نہيں، ايسے حالات ميں تو انقلاب آتے ہيں ۔

گلستان جوہر کراچی میں چارسوپلاٹوں کی چائنا کٹنگ اور قبضے کا معاملہ پر عدالت نے پولیس کو بلاک سکس، سیون، ایٹ، نائن اور ٹین کے پلاٹوں پر قبضہ فوری ختم کرکے زمینیں اصل مالکان کو لوٹانے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے قبضہ ہورہا ہے، حکومت کچھ نہیں کررہی، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بولے کہ یہ تو آپ کو ووٹ دیتے ہوئے سوچنا چاہیے تھا۔

درخواست گزار نے جواب دیا کہ انہوں نے پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دیا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایسے حالات میں تو ملکوں میں انقلاب آتا ہے۔

گلستان جوہر میں پانی کی پائپ لائنیں توڑنے کے معاملے پر عدالت نے کراچی پولیس کے ڈی آئی جی ایسٹ سے استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ بوسیدہ لائنوں کی بحالی کے لیے کراچی واٹربورڈ کام کررہا ہے۔

جس پر عدالت نے ایم ڈی واٹربورڈ کو طلب کرلیا مقدمے کي سماعت کے دوران مغوی اشرف میمن نے عدالت کو درخواست دی کہ ان کے بیٹے کو گلستان جوہر کی قبضہ مافیا نے اغوا کرلیا جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز سے دوفروری کو رپورٹ طلب کرلی۔ سماء

china cutting

SINDH HIGH COURT

development

GULISTAN E JAUHAR

illegal plots

Tabool ads will show in this div