ڈونلڈ ٹرمپ نے سربراہی چھوڑ دی
واشنگٹن : امریکا کا صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک جو اہم فیصلے کیے ہیں، ان میں اپنی 6 ملکیتی کمپنیوں کے عہدے چھوڑنا بھی شامل ہے۔
انہوں نے ’ٹرمپ آرگنائزیشن‘ کے زیر انتظام چھ کمپنیوں اور اداروں کے انتظامی عہدوں سے استعفے پر دستخط کردیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق وائیٹ ہاؤس کے ترجمان شون سپائسر نے بتایا تھا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹرمپ آرگنائزیشن‘ کی انتظامی سربراہی سے گذشتہ ہفتے استعفیٰ دے دیا تھا۔
آئندہ اس ادارے کی ذمہ داریاں ان کے دو بیٹے ڈونلڈ جونیر اور ایریک سیٹولین سنبھالیں گے۔ سماء