کون ہوگا گورنرسندھ؛بڑےعہدےکےلیےاہم پیش رفت

Jan 26, 2017

governor house sindh karachi khi

اسلام آباد: صدر ممنون حسین اوروزیرخزانہ اسحاق ڈارگورنرسندھ کےلیےمتفقہ نام سامنے لانے میں ناکام نظرآرہے ہیں تاہم اس سلسلے میں کچھ اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے۔

سماء کےمطابق صدرمملکت نےخواجہ قطب الدین کا نام تجویز کیا جبکہ اسحاق ڈارکسی کاروباری شخصیت کو گورنر بنانے کے حامی نظرآئے۔

Smq Vs Mushahid Pkg 15-10

تاہم وزیراعظم نوازشریف گورنر سندھ کی تعیناتی سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔ادھر وزیراعظم نوازشریف نےلندن میں مشاہد اللہ خان سے رابطہ کیاہے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم نےمشاہد اللہ کو مستقبل میں اہم ذمہ داریاں سونپنے کا عندیہ دیا ہے۔وزیراعظم نے مشاہداللہ کو کہاہےکہ آپ کیلئے بہت کچھ سوچ رکھا ہے۔ وزیراعظم  نےمشاہد اللہ کیلئے نیک تمناؤں کااظہاربھی کیا۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈسعید الزماں صدیقی کے انتقال کی وجہ سے گورنر سندھ کا عہدہ 2ہفتے سے خالی ہے اور اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ ہیں۔ سماء

governor sindh

MUSHAHID ULLAH KHAN

Tabool ads will show in this div