کپتان کوقیادت چھن جانےکاخوف نہیں

Sri Lanka batsman Angelo Mathews takes a run during the second T20 match between South Africa and Sri Lanka on January 22, 2017 at Wanderers Cricket Ground in Johannesburg. / AFP PHOTO / GIANLUIGI GUERCIA

CRICKETLAB_Bowling_Tips

کولمبو : سری لنکن ٹیم کے قائد اور آل راﺅنڈر اینجلومیتھیوز نے کہا ہے کہ کپتانی چھن جانے کا خوف نہیں، مستقبل میں کسی بھی کھلاڑی کی قیادت میں نہ صرف کھیلنے کیلئے تیار ہوں بلکہ اس کی ہر طرح کی معاونت بھی کروں گا، جب تک کرکٹ سے لطف اندوز ہوتا رہوں گا میں کھیل کو جاری رکھوں گا۔

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد میتھیوز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن سری لنکن بورڈ نے ان پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے انہیں 2019ءورلڈکپ تک ٹیم کی قیادت سونپ دی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں کبھی چیلنجز اور مشکلات سے نہیں بھاگا، بطور کپتان ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلاﺅں، میں نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق بھرپور کوشش کی لیکن بدقسمتی سے پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیاب نہ ہو سکے، ناقدین جو مرضی کہتے رہیں مجھے اس کی پرواہ نہیں البتہ سلیکٹرز اور بورڈ حکام جو بھی فیصلہ کرتے ہیں، میں اس کا احترام کرتا ہوں۔

Sri Lanka batsman Angelo Mathews takes a run during the second T20 match between South Africa and Sri Lanka on January 22, 2017 at Wanderers Cricket Ground in Johannesburg. / AFP PHOTO / GIANLUIGI GUERCIA

انھوں نے کہاکہ اگر سلیکٹرز ٹیم کی قیادت میں تبدیلی چاہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا، میں کسی بھی کھلاڑی کی قیادت میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں اور میں ہرطرح سے اس کی مدد بھی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور کپتان میں حالیہ ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں لیکن فتوحات کیلئے انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے، ٹیم میں ابھی نئے کھلاڑی ہیں اسلئے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ اگلے چند برسوں کے دوران ہماری ٹیم دوبارہ دنیا کی مضبوط ترین ٹیم بن کرسامنے آئے گی۔ ایجنسی / سماء

Sri Lanka batsman

Tabool ads will show in this div