جس نے جہاں چاہا پلازہ بنالیا

District Central Khi Pkg 25-01

کراچی : شہر قائد میں غيرقانونی تعمیرات نے کراچی کو مسائل کے جال ميں الجھا ديا ہے، ضلع وسطي ميں صورتحال سے پريشان نائب چئيرمين نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹي کو خط لکھ ديا ۔

نائب چیئرمین ضلع وسطی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ نارتھ ناظم آباد سے نارتھ کراچی، لیاقت آباد سے ناظم آباد کے علاقوں میں غیرقانونی عمارتوں کاجال بجھ گیا رہائشی پلاٹوں پر شادی ہال، پلازے تعمیر کئے گئے جبکہ چھوٹے پلاٹوں پر آٹھ آٹھ پورشنز بنادیے گئے۔

چھ لوگوں کےلیے مختص جگہ پر چالیس لوگ رہائش پزیر ہیں جس سے پانی، گیس، بجلی، سیوریج کا نظام تباہ ہوگیا ہے اور غیرقانونی تعمیرات دھڑادھڑ جاری ہیں۔ سماء

Sindh building control authority

LETTER

BUILDING

district central

Tabool ads will show in this div