گھریلو ملازمہ پرتشدداور زیادتی ثابت
گوجرانوالہ : پندرہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد اور زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ مقدمہ درج کرکے دو افراد گرفتار کرلیے گئے۔
پندرہ سال کی معصوم گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد ثابت ہوگیا۔مالکان نے ایک سال سے اہلخانہ سے ملنے نہیں دیا۔معمولی باتوں پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔
کل بچی گرم پانی سے جلی تو اسے اسپتال لایا گیا۔لیڈی ڈاکٹر نے بچی کا معائنہ کیا تو اس پر تشدد اور زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔
کل تک بچی کی ماں مالکان کو بچانا چاہ رہی تھی تاہم آج میڈیکل رپورٹ نے بھانڈہ پھوڑدیا۔
پولیس نے مکان مالک اور اسکے بھائی کو گرفتار کرکےجبری مشقت، تشدد اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سماء