برف باری نےشمالی علاقہ جات کولپیٹ میں لےلیا

Osr Snow Start PKG 25-01  

اسلام آباد:ملک کے مختلف شہروں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری  ہے۔ ایسے میں کوئی خوش ہوا تو کوئی راستوں کی بندش سے پریشان ہے۔

سہانے موسم نے حسین وادیوں کا منظر مزید دلکش بنادیاہے۔مالم جبہ میں ہر سمت سفیدی چھائی ہوئی ہے۔برف پوش پہاڑ فنپاروں میں ڈھل کرقدرتی کینوس کو نیا رنگ دے رہے ہیں ۔آسمان سے گرتے گالے دیکھ سیاح بھی خوش ہوگئے۔

بارشوں کاسلسلہ جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

گلیات کے مقام پر برفباری سے ہر چیز ڈھک گئی ہے۔سڑکوں اور گاڑیوں پربرف کا ڈھیر لگاہواہے۔ایسے میں سرد موسم کو کوئی انجوائے کررہا ہےتوکسی کو راستوں کی بندش کی فکر لاحق ہے۔

ایبٹ آباد کادلفریب موسم اوربرف باری

وادی ناران،کاغان اور شگران میں ہر طرف سفیدی ہے۔موسم پل پل رنگ بدل رہا ہے لیکن یہاں لوگ خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

بارش ہوگی،ضرورہوگی،آج سے ہوگی

گلیات میں دور روز کی بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا توشہریوں کی تو موجیں لگ گئیں۔آزاد کشمیر میں بھی پہاڑوں پر برفباری سےوادی نیلم اورلیپہ کرناہ میں رابطہ سڑکیں دوسرے روز بھی بند ہیں۔ سماء

MET OFFICE

narran

shogran

galyaat

Tabool ads will show in this div