آرٹیکل 245 کے نفاذ پر سینیٹ میں گرما گرمی، متحدہ اپوزیشن کا واک آؤٹ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : آرٹیکل 245 کے نفاذ کے خلاف ایم کیو ایم سمیت متحدہ اپوزیشن نے سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا، رضا ربانی نے آرٹیکل کے نفاذ کو عوام کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیا ہے، ایوان نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

اپوزیشن نے آرٹیکل 245 کے نفاذ کیخلاف حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیا، سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آرٹیکل 245 کا نفاذ بنیادی انسانی حقوق کی معطلی ہے، آرٹیکل کے ذریعے عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، ذوالفقارعلی بھٹو نے بھی آرٹیکل 245 کے اطلاق کو غلطی تسلیم کیا تھا، ایم کیو ایم سمیت متحدہ اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے بنیادی انسانی حقوق معطل ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیا، انہوں نے کہا کہ حساس مقامات پر ہلہ بولنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے، آرٹیکل 245 کے ذریعے فوج کو قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے، فوج کسی جلسے یا جلوس کو منشتر نہیں کرے گی۔

ایوان نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور کی۔ سماء

bail

canadian

federal

Tabool ads will show in this div