واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی جارحانہ اننگز کا آغاز کردیا، وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ جلد مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی کے بل پر دستخط کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں سے نفرت اور اس کے اظہار کیلئے نیا حکم نامہ تیار کرلیا۔
وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق امریکا میں بڑھتے تارکین وطن اور غیر ملکیوں کی آمد کو روکنے کیلئے نئے امریکی انتظامیہ ایک بل تیار کر رہے ہیں، نئے بل کے مطابق سات مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
امریکی انتظامیہ نے بل پر قانونی تیاریاں شروع کردی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آج بل پر دستخط کا قومی امکان ہے، ایران، عراق، شام، یمن، لیبیا، سوڈان اور صومالیہ کے شہریوں پر اس پابندی کا اطلاق ہوگا۔
وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق اس بل کے تحت امریکا میں بیشتر پناہ گزینوں کی آمد کو بھی روک دیا جائے گا۔ سماء