جماعت اسلامی کے وفد کی وفاقی وزراء سے ملاقات، تجاویز اور مؤقف کا تبادلہ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : جماعت اسلامی کے وفد نے عمران خان کی تجاویز حکومتی ٹیم کو پہنچادیں جبکہ وزیراعظم کی ٹیم نے اپنے مؤقف سے بھی آگاہ کردیا، خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں عمران خان اگر آزادی مارچ مؤخر کرنے پر تیار نہیں تو پُرامن رہنے کی ضمانت دیں۔

عمران خان کا آزادی مارچ رکوانے کیلئے سیاسی جماعتیں سرگرم ہیں، لیاقت بلوچ اور میاں محمد اسلم امیر جماعت اسلامی کی ہدایت پر عمران خان کی تجاویز لیکر پنجاب ہاؤس پہنچے، جہاں حکومتی ٹیم کے چوہدری نثار علی خان اور خواجہ سعد رفیق نے انہیں اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا حکومت اور عمران خان کے درمیان افہام و تفہیم اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان آزادی مارچ مؤخر کرکے مذاکرات کا راستہ اپنائیں تو بہتر ہوگا تاہم اگر وہ بضد ہیں تو پُرامن رہنے کی یقین دہانی کروائیں۔

جماعت اسلامی کا وفد اب عمران خان، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور محمود خان اچکزئی سے مشاورت کرکے وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔ سماء

movie

export

teenager

feature

Tabool ads will show in this div