ایان علی کے پھر چکر شروع
راول پنڈی: ڈالرگرل ایان علی نے ای سی ایل سے نام کے اخراج کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع کرلیا ہے۔
سماء کےمطابق ایان علی نےای سی ایل سے نام کے اخراج کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع کرلیاہے۔ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست وزارت داخلہ جمع کرادی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نام نکالاجائے۔درخواست میں مطالبہ کیاگیاہےکہ ایان علی کا نام انتیس جنوری تک ای سی ایل سے نکالا جائے۔
اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کا فیصلہ سنانے کے کچھ دیر بعد ہی اپنے فیصلے پرعملدرآمد روک دیا تھا۔ وفاق کی درخواست پر ڈالر گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم معطل کر دیا گیا تھا۔
ایان علی کا نام سی سی ایل سے نکالے جانے کے حکم کے بعد ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ فیصلے کو چینلج کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر بینچ نے اپنے فیصلے پرعملدرآمد روکتے ہوئے وفاقی حکومت کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے دس روز کی مہلت دے دی تھی ۔
اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایان علی کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کی کاپی ملنے بعد ایان علی 19 جنوری کو ہی ملک سے باہر چلی جا نا تھا ، وکیل کےمطابق ایان علی کی والدہ علیل ہیں، وہ ان سے ملنے کےلیےدبئی جانا چاہتی ہیں ۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈالرگرل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے احکامات دے تھے۔ سماء